جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

کوئٹہ میں 17 جنوری سے ایک ہفتہ کیلئے شدید بارشوں و برف باری کا امکان

کوئٹہ

کوئٹہ: کوئٹہ و مضافات میں 17 جنوری سے ایک ہفتہ کیلئے شدید بارشوں و برف باری کا امکان، نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس نے عوام کیلئے ہدایات جاری کردی۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق بارش یا برف باری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر کرنا لازمی ہو تو اوور اسپیڈنگ نہ کریں، فوگ لائٹس آن رکھیں، ایک گاڑی دوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، موٹر سائیکل و سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت برقرار، رات میں پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے

ترجمان کا کہنا تھا کہ آہستہ چلنے والی گاڑی روڈ سے انتہائی بائیں جانب ہو کر چلیں، گاڑیوں کی فرنٹ اور بیک لائٹس کو درست رکھیں۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ دوران سفر گاڑی کے ہیٹر کو احتیاط سے استعمال کریں، مدد کی صورت میں موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں