جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ممبئی میں شدید بارشیں، نظام درہم برہم، 42 افراد ہلاک

42 افراد

ممبئی : شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

بھارت کے بڑے شہر ممبئی میں گزشتہ دو روز میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا، مختلف حادثات میں اب تک 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ کم از کم 100 افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 12 ہو گئی

شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سڑکوں پر جگہ جگہ درخت اور بل بورڈز گرے ہوئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی بیٹھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں