جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خضدار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

خضدار میں طوفانی

کوئٹہ : خضدار میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے مقامی افراد کو گھر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

مشرقی بلوچستان شدید بارش کے بعد ندی نالے ابل پڑے، ضلع خضدار میں طوفانی بارشوں کے دوران سہولیات کا فقدان مقامی افراد کیلئے زحمت کا باعث بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش، گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان

لسبیلہ کے مقام بیلہ جام یوسف آباد ڈنڈا کے مختلف گوٹھوں میں طغیانی سے مقامی افراد گھر سے محروم ہوگئے ہیں۔

سینکڑوں گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد لوگ بے یارو مددگار حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے منتظر ہیں، لیکن ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کا کوئی بھی نمائندہ متاثرہ علاقوں میں نہ پہنچ نہ سکا۔

متعلقہ خبریں