جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایچ ای سی پر حملہ کردیا گیا، حکومت تمام ادارے تباہ کررہی ہے : احسن اقبال

حکومت تمام ادارے

لاہور : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت مخصوص ایجنڈے کے ساتھ تمام ادارے تباہ کررہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے ایچ ای سی کی فنڈنگ بند کی اب اس پر حملہ کر دیا۔ غیر آئینی آرڈیننس کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ شک نہیں کہ حکومت مخصوص ایجنڈے کے ساتھ تمام ادارے تباہ کررہی ہے۔ سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت ملک کو کس طرف دھکیل رہی ہے۔ ہر پاکستانی کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں