جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایچ ای سی آرڈیننس کو سینیٹ میں مسترد کیا جائے گا، تعلیم کو تو بخش دیں : شیری رحمان

تعلیم کو تو بخش

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنا ہائر ایجوکیشن کے خلاف سازش ہے، تباہی سرکار تعلیم کو تو بخش دے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایچ ای سی آرڈیننس اور اس کے پیچھے چھپے مقاصد کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت نے ایچ ای سی کی خود مختاری ختم کرنے کا فیصلہ کس مقصد کے لئے کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنا ہائر ایجوکیشن کے خلاف سازش ہے۔ تباہی سرکار تعلیم کو تو بخش دے۔ آپ تعلیم کو ایڈہاک بنیاد پر آرڈیننس سے نہیں چلا سکتے۔ آپ کی نیت ٹھیک ہے تو بل لائیں، قانون سازی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم، آرڈیننس جاری

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی آرڈیننس کو سینیٹ میں مسترد کیا جائے گا۔ ایک تسلیم شدہ ادارے کو وفاقی حکومت کے ماتحت کرنا تعلیم دشمنی ہے۔ نئے ادارے بنانے کے بجائے پرانے اداروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ سندھ کے اسپتالوں سے لیکر ایچ ای سی تک قبضہ سرکار کو ناکامی نصیب ہوگی۔ حکومت ایک خودمختار تعلیمی ادارے کو تباہ نہ کرے۔

متعلقہ خبریں