جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

دلہن کی سسرال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری، لوگ حیران

دلہن

اتر پردیش: بھارت میں شادی کے بعد دلہن نے سسرال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری کرکے سب کو حران کردیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی اور گاؤں کی سربراہ کے طور پر منتخب کیے جانے والی دلہن نے اپنے سسرال میں گھوڑا گاڑی یا کار کے بجائے ہیلی کاپٹر میں انٹری دی۔

یہ بھی پڑھیں: رخصتی کے وقت نوبیاہتا دلہن زیادہ رونے سے انتقال کرگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی اور سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم ورواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا کے نخرے دیکھ کر دلہن آگ بگولہ، ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کے سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد وضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا دلہن نے سمندر کی 60 فٹ گہرائی میں ایک دوسرے کو ہار پہنائے

سنیتا کی ساس بھی اس سے قبل دو مرتبہ گاؤں کی سربراہ منتخب کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں