جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

وزیراعظم اور صدر سے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گل بدین حکمت یار کی ملاقات

گل بدین

وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گل بدین حکمت یار نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کہا خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مفادات وابستہ ہیں، بین الافغان مذاکرات تاریخی موقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی تعمیر نو، اقتصادی ترقی اور پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تاریخی بندھن کو اجاگرکیا۔

وزیراعظم نے افغان امن عمل کے کامیاب نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور  پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغانوں کی زیرقیادت افغانوں کا امن عمل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا: آرمی چیف

ان کاکہنا تھاکہ بین الاقوامی مذاکرات سے افغان قیادت کو پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم ہوا ہے،امیدہے کہ افغان جماعتیں وسیع البنیاد اورجامع تصفیہ کے حصول کے  لیےکام کریں گی۔

علاوہ ازیں گلبدین حکمت یار سے ملاقات میں صدر علوی نے کہا کہ امید ہے کہ افغان جماعتیں وسیع البنیاد اور جامع تصفیے کے حصول کے لیے کام کریں گی۔

اس موقع پر گل بدین حکمت یار نے افغان امن عمل میں سہولت کاری میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں