جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب انکوائری کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ کی سماعت

لاہور: امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کی نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب سے 24 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب لاہور کے روبرو شامل تفتیش ہونے کا حکم بهی دے دیا۔

عدالت نے نیب کو علی جہانگیر صدیقی کیخلاف کسی بهی قسم کی کارروائی سے بهی روک دیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رئوف مرزا پر مشتمل2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار حامد خان کے مطابق نیب نے حصص کا کاروبار کرنے والی مختلف کمپنیوں کیخلاف تحقیقات شروع کر رکهی ہیں مختلف کمپنیوں پر قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ شیئر ہولڈرز کمپنیوں کیخلاف نیب ایس ای سی پی کے ریفرنس کی بنیاد پر کارروائی کر سکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق زیر انکوائری کمپنیوں کیخلاف ایس ای سی پی نے کوئی ریفرنس نہیں بهجوایا ایس ای سی پی کے ریفرنس کے بغیر نیب کی انکوائری دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ جبکہ نیب کی طرف سے علی جہانگیر صدیقی کو بهجوائے گئے طلبی کے نوٹسز کالعدم کئے جانے کی استدعا بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں