جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور: ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

لاہور: ہائی کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

وزیر اعظم کے خلاف درخواست لائرز فائونڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کے سربراہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے، عمران نے دعوی کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے۔

درخواست گزار کے مطابق اسلام میں بھیگ مانگنا منع ہے اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر مانگے ہیں، تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور وزیراعظم شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔

درخواست کے مطابق معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے، عدالت عمران خان کے 9 ممالک میں خصوصی طیاروں پر سفر پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے۔

متعلقہ خبریں