جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مستقبل میں حادثات سے بچنے کے لیئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں : شہباز شریف

مستقبل میں حادثات

لاہور : شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی طیارہ حادثے پر کوئی متنازع بات نہ کریں : گورنر سندھ کی اپیل

جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج غم کی اس گھڑی میں ہمارے پیاروں کی شناخت کا اہم فرض پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن گھروں پر طیارا گرا ہے، حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کے لیے لئے اقدامات کرے۔ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں