جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مہنگائی سے غریب عوام کا جینا دشوار

کوئٹہ: رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش سمیت تمام چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں جن میں سبزی اور گوشت کی فروخت من مانی قیمتوں میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی نےغریب عوام کاجینا دشوارکردیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں ایک ہفتہ رے گیا ہے اور مہنگائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، سرکاری نرخ نامہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہوکررہ گیا ہے۔

کوئٹہ میں چھوٹا گوشت 800 سے 900 روپے فی کلو، بڑا گوشت 400 سے 450 روپے فی کلو اور مرغی کا فی کلو گوشت 260سے 300روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ بھی مہنگائی کنٹرول کرنےمیں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں