جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خواتین کو بلیک میل کرنے والا ہائی ٹیک ملزم ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

بلیک میل

کراچی : ایف آئی اے نے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ہائی ٹیک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے غیر ملکی خواتین کو بلیک کرنے والے انتہائی شاطر ملزم عفان ندیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیئے فیس بک اور انسٹاگرام پر 150 زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزم کو میر پور خاص سے گرفتار کیا۔ ملزم نے ایرانی اور افغانی خواتین کو حراساں کیا۔ عفان ندیم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور ایف آئی اے کے ڈر سے ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چھپا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : پولیس نے تین ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

ملزم اپنی شناخت چھپانے کے لیئے لوکل نمبر کے بجائے VPN نمبر استعمال کرتا تھا۔ عفان ندیم ایک موبائل فون پر 8 واٹس اپ استعمال کررہا تھا۔ فیس بک کے گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور موبائل ڈیٹا لے کر خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔

ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا، جس سے چیٹ ایڈٹ ہو جاتی تھی اور سی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی تھی۔ عفان ندیم خواتین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ان کی تصایر نکال کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں