جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکمت عملی سے (ن) لیگ اور پی پی کو دھرنے سے الگ کردیا : شیخ رشید

شیخ رشید حکمت عملی سے

راولپنڈی :  شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اچھی حکمت عملی سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میلاد تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجازت دی ہے، ان کی روانگی میں تاخیر کی وجہ نیب اور وزارت داخلہ کے مابین کاغذات کا مسئلہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اچھی حکمت عملی سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی جان کے لئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں، کراچی اور لاہور میں ناکام استقبال سے ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ان کے مطالبات ناقابل قبول ہیں، ان کی ابتداء بھی غلط ہے، انتہا بھی غلط ہوگی، وہ جب تک چاہیں بیٹھے رہیں، بے شک سال بیٹھے رہیں۔

متعلقہ خبریں