جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

حرا مانی کو گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

لوٹ

کراچی: مقبول پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے ، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ نے بھی بعد ازاں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔

متعلقہ خبریں