جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کورونا سے متاثر

دپیکا کورونا

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار گووندا بھی کورونا کا شکار ہوگئے

اب بھارتی بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور وہ بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں