جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہشام انعام اللہ کا علی امین گنڈاپور اور شاہ فرمان کو کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج

ہشام انعام اللہ

پشاور: ہشام انعام اللہ نے علی امین گنڈاپور اور گورنر شاہ فرمان کو چیلنج کردیا، کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر طلاق ڈال کر دونوں مجھ پر کرپشن اور کمیشن ثابت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی قرآن پر ہاتھ رکھ کر ثابت کروں گا کہ کبھی کمیشن نہیں کھائی ہے، دونوں نے دوستی میں میرے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، بزدل سامنے سے وار کرتے ہیں پیچھے سے نہیں، خود کو شیر کہنے والے نے پیچھے سے وار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر تو جانور ہوتا ہے اب ہمارا مقابلہ ایک جانور سے ہے، ہماری قوم اس وقت زخمی ہے اور جب انسان زخمی ہوتے ہیں تو وہ شیر کو پچھاڑ دیتے ہیں، علی آمین نہیں چاہتا کہ جنوبی اضلاع میں ان کے علاوہ کوئی ترقی کرے، علی آمین نے بھائی کو وزارت دلوانے کیلئے سب کچھ کیا ہے۔

ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں لوگ اور میڈیا کہہ رہی ہے کہ شاہ فرمان کو کروڑوں کی بندوقیں تحفے میں ملی ہیں، ان دونوں سے پشتون روایات کے مطابق بات کریں گے کہ انہوں نے مروت قوم اور مجھ سے یہ زیادتی کیوں کی ہے؟،

کچھ مقامی پی ٹی آئی ذمہ داران اور دوسرے لوگ بھی اس سازش کا حصہ ہیں ان سے بھی قوم جرگہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ہشام نے گورنر اور علی امین گنڈاپور کو کابینہ سے برطرفی کا ذمہ دار قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور وزیر اعلی کا مشکور ہوں ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، میں کہیں نہیں جا رہا پاکستان تحریک انصاف کا ایک آدنی کارکن ہوں اور رہوں گا، کوئی فارورڈ بلاک بنانے نہیں جا رہا، وزارت کیلئے مروت قوم کو کسی کے سامنے نیچا نہیں ہونے دوں گا، ہمیں وزارت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاوس کے سامنے احتجاج کرکے اپنی پارٹی اور سی ایم کو مشکلات میں نہیں ڈالیں گے، اگر احتجاج کرنا ہوا تو ڈیرہ اسماعیل خان میں کریں گے کیونکہ ڈیرہ بھی ہمارا اپنا ہے۔

متعلقہ خبریں