ہالی وڈ اداکار کی شوٹنگ کے دوران موت واقع

35 سالہ کینیڈین اداکار و ماڈل گوڈفرے گاؤ ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران گرنے کے بعد ہلاک ہوگئے۔

گوڈفرے گاؤ نے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور انہیں کسی مغربی برانڈ میں تشہیر کے لیے منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی ماڈل کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

گوڈ فرے گاؤ نے ہولی وڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک ایک ہی فلم میں کام کر سکے تھے۔

اداکار کے آباؤ اجداد کا تعلق تائیوان سے ہے، تاہم وہ کینیڈا میں پلے بڑھے ہیں۔

گوڈ فرے کا چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں خاصی شہرت حاصل تھی، انہیں یہ شہرت ایک چینی ڈرامے میں جوہر دکھانے کے بعد ملی۔

گوڈفرے چین کے معروف ریس چیمپیئن ریئلٹی شو میں شرکت کے لیے گئے تھے اور وہ اس وقت شوٹنگ کے دوران گر پڑے جب وہ دیگر افراد کی طرح ریئلٹی شو کے دوڑ کے سیگمنٹ کے لیے ریکارڈنگ کروانے میں مصروف تھے۔

ریئلٹی شو انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوڑ شروع کرنے سے قبل گوڈفرے گاؤ بلکل خوش تھے اور وہ پراطمینان دکھائی دیے، تاہم دوڑ شروع کرنے سے کچھ دیر بعد وہ اچانک گر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر پتہ چلا کہ پاکستانی چائے لاجواب ہے، ایکسینٹ

رپورٹ کے مطابق گوڈفرے گاؤ کے گرنے کے بعد طبی امدادی ارکان نے فوری طور پر پہنچ کر انہیں طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

اداکار کی اچانک موت کے بعد ریئلٹی شو انتظامیہ نے شوٹنگ منسوخ کردی اور گوڈفرے گاؤ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

👽上海堡垒 Shanghai Fortress 08/09/2019 🛸 #shanghaifortress #上海堡垒

A post shared by Godfrey Gao (@godfreygao) on

اداکار و ماڈل کے اچانک شوٹنگ کے دوران گرنے کے بعد چل بسنے پر چین اور تائیوان سمیت کینیڈا میں ان کے مداح غمگین دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر انہوں نے گوڈفرے گاؤ کو خراج تحسین پیش کیا۔