جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

کیلی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ کے شوہر جان ٹرو وولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیوی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کےخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے’۔

جان ٹرو وولٹا نے لکھا کہ نے کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔

 

View this post on Instagram

 

It is with a very heavy heart that I inform you that my beautiful wife Kelly has lost her two-year battle with breast cancer. She fought a courageous fight with the love and support of so many. My family and I will forever be grateful to her doctors and nurses at MD Anderson Cancer Center, all the medical centers that have helped, as well as her many friends and loved ones who have been by her side. Kelly’s love and life will always be remembered. I will be taking some time to be there for my children who have lost their mother, so forgive me in advance if you don’t hear from us for a while. But please know that I will feel your outpouring of love in the weeks and months ahead as we heal. All my love, JT

A post shared by John Travolta (@johntravolta) on

جان ٹرو وولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔

متعلقہ خبریں