جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کی موصول تازہ میڈیکل رپورٹس پر تحفظات

رپورٹس

لاہور : نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئیں ہیں، تاہم محکمے نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، جس کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی وائرل تصویر، یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیر اعظم نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے محکمہ صحت میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے۔ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے رپورٹ پر تحفظات ظاہر کر دئیے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب ان رپورٹس کو میاں نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو بھجوائے گا۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں