جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا کے باوجود ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا: وسیم خان

سیریز وسیم

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اور فینز کے لیے یہ انتہائی یادگار لمحات ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کوویڈ کے تمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک مودی کی حکومت ہے پاک بھارت کرکٹ سیریز مشکل ہے: وسیم خان

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہو رہے ہیں۔

وسیم خان کے مطابق بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کے معاملات پر کوئی ایشو نہیں، کلب کرکٹ کے حوالے سے چند دنوں میں پیش رفت نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں