جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ہانگ کانگ: ایشیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ فروخت کردیا گیا

مہنگا

ہانگ کانگ میں ایشیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 14 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کا یہ اپارٹمنٹ فی اسکوائر فٹ کے لحاظ سے ایشیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے جس کی ایک اسکوائر فٹ کی قمیت تقریباً 31 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے جبکہ اپارٹمنٹ کا کل رقبہ 442 اسکوائر میٹر ہے۔

ایشیا کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ کی قیمت 8 کروڑ 22 لاکھ امریکی ڈالرز مقرر کی گئی تھی جو پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے 14 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر، دلہا ’یاک‘ پر دلہن کو گھر لے آیا

رپورٹس کے مطابق اس مہنگے اپارٹمنٹ کو خریدنے والے شخص کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی جبکہ اس کے مہنگے ہونے کی وجہ یہاں سے شہر کا خوبصورت نظارہ بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں