جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ہانگ کانگ میں مداخلت پر چین نے امریکی عہدے داروں پر ویزہ پابندی لگادی

پابندی

بیجنگ: ہانگ کانگ میں مداخلت پر چین نے امریکی عہدے داروں پر ویزہ پابندی لگادی، چین کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے اقدامات جاری رکھے تو چین مضبوط جوابی کارروائیوں کے ساتھ رد عمل دے گا۔

امریکا کی ہانگ کانگ معاملے پر مداخلت کے سبب چین نے امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ترجمان نے امریکا سے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنے اقدامات جاری رکھے تو چین مضبوط جوابی کارروائیوں کے ساتھ رد عمل دے گا۔

متعلقہ خبریں