جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری

کراچی: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، سندھ میں قیامت خیز گرمی نے ہاف سنچری کراس کر لی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں 8 جون تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی۔

اندرون سندھ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔  جبکہ سندھ میں بھ۹ی سورج عروج پر ہے ۔ اس سال گرمی نے ریکارڈ توڑ دئیے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سڑکیں سنسان ہیں۔ شہریوں کا ماننا ہے کہ اس شدید گرمی سے بچنے کے لیے گھروں سے نہ نکلا جائے.

گزشتہ روز سب زیادہ گرمی لاڑکانہ میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ جیکب آباد 51، پڈعیدن، دادو50،سبی، رحیم یار خان، روہڑی، موہنجودارو، لاڑکانہ، بہاولنگر اور شہید بینظرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

متعلقہ خبریں