جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، اسلام آباد میں بارش دو دن جاری رہنے کا امکان

دو دن جاری

اسلام آباد :  اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم گردآلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، یہ سلسلہ دو دن جاری رہ سکتا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں موسم بہتر، حبس اور گرمی کی شدت میں کمی

سندھ، بلوچستان، اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، وزیرستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں آج چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

متعلقہ خبریں