جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کانگریس اکثریت صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی حامی

صدر ٹرمپ کے مواخذے

امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کی اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی حمایت کردی۔435کے ایوان میں 219اراکین حامی۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے 218اراکین کانگریس کے ساتھ ساتھ ایک آزاد رکن بھی ان میں شامل۔ جسٹن ایماش پہلے ری پبلکن پارٹی سے وابستہ تھے۔لیکن اب آزاد رکن منتخب ہوئے ہیں۔

اگلے صدارتی انتخابی معرکے سے قبل ہی صدر ٹرمپ پر احتساب کی تلوار معلق نظر آرہی ہے۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیاہے۔ اگر صدرنے امریکی سلامتی کو کمزور کیا اور امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا تو امریکی قوم خاموش نہیں رہے گی۔

 اعتراف
وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر گذشتہ روز ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ یوکرین کے صدروولودیمیر زیلنسکی سے 25جولائی 2019 کو مبارکباد اور مشرقی یورپ میں بدعنوانی پر گفتگو کا اعتراف کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بائیڈن کا نام محض ایک مثال کے طور پر پیش کیا۔ جوزف بائیڈن کے بیٹے ہنٹر یوکرینی نجی گیس کمپنی برسیما ہولڈنگس کے بورڈ میں شامل ہیں۔ ٹرمپ کے بیان کو بین السطور اعتراف سمجھا جارہا ہے۔

مواخذہ کیا جائے، ڈیموکریٹک دبائو
ٍ ڈیموکریٹک پارٹی رہنما ؤں پر دباؤ ہے کہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹک اراکین مقننہ کو خط لکھا ہے۔ وہ روس ٹرمپ اسکینڈل کے وقت مواخذے کی مخالف تھیں۔

جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ

متعلقہ خبریں