جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور میں ریلوے کیری شاپ سمیت 100 سے زائد گھر خستہ حال قرار

لاہور: حالیہ بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے لاہورسمیت مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے کئی اموات ہوئی ہیں۔ ریلوے کیری شاپ سمیت 100 سے زائد گھر عرصہ سے خستہ حال قرار دیا جا چکا ہے۔ مکانوں کی خستہ حالت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ دنوں ہونے والی بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے حادثات سے بہت سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

 دوسری جانب محکمہ ریلوے کی نااہلی سے عرصہ دراز سے ریلوے کیری شاپ پر واقع 100 سے زائد گھرناکارہ قرار دیے تھے مگر گریڈ 18 کے ملازمین نے یہ گھر پرائیویٹ افراد کو کرایے پر دے رکھے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام ان کی مرمت نہیں کرواتے جس سے کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے. رہائشیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گھر ملازمین کو الاٹ ہوئے ہیں جنہوں نے 5 سے 10 ہزار روپے کےکرایے پر دیے ہیں۔

ریلوے حکام کی نااہلی سے 100 سے زائد گھروں کے رہائشی اپنی زندگی داؤ پر لگائے رہنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں