حوثیوں کا سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

ریاض : حوثیوں نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے، سعودی اتحاد نے تصدیق کردی۔

 یمنی ٹی وی کے مطابق حملے میں ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا۔ سعودی اتحاد کے مطابق حملے میں چھبیس افراد زخمی ہوئی۔سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ میزائل ائیرپورٹ کے ہال میں گرے۔

یمنی ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، حملہ خالد ائیربیس پر کیا گیا، ائیربیس پر حملہ سعودی عرب کے سول آبادی پر حملےکے جواب میں کیا گیا۔

سعودی اتحاد نے ابہا ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یمنی میزائل ائیرپورٹ کے ہال پر گرے، حملے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔