آواز کے جادو سے دنیا بھر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لینے والےسنگر عاطف اسلم اپنے کانسرٹ میں آئی خصوصی خاتون مداح سے متاثر ہوگئے۔
عاطف اسلم کے امریکا میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرآج کل وائرل ہے جس میں انہیں خصوصی طور پر مداح سے ملتے اور ان سے محبت کااظہار کرتے بھی دیکھا گیا۔
No word for this video 😍❤️😘#atifaslam pic.twitter.com/wJStOAzAog
— Zohaib Hussain 🇵🇰 (@Zohaib__Atif) June 20, 2022
ویڈیو میں عاطف اسلم خاتون کی وہیل چیئر کے پاس پہنچ کر کانسرٹ میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں اور ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
بعد ازاں عاطف نے معذور خاتون کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیا۔
یہ پڑھیں : عاطف اسلم، خاتون سے بدتمیزی پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے