جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سگ گزیدگی کے واقعات پر کے ایم سی، ضلعی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کی انتظامیہ طلب

تمام کنٹونمنٹ بورڈز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمینسٹر کے ایم سی، کراچی کے اضلاع کی انتظامیہ سمیت تمام کنٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کتے کاٹنے کے کیس اور ویکسین کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ میں بڑھتے ہوئے کتے کاٹنے کے کیسز پر اظہار تشویش کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اتنے کیسز بڑھ گئے ہیں صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔

دوران سماعت جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے کہ کسی بچے کو کتے نے کاٹا اور پوری زندگی اپاہج ہو گیا۔ کسی کی کتے نے آنکھ نکال دی، پتہ نہیں کیا ہو رہا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بتائیں کیا کرنا چاہیے یا پھر آرڈر کریں اور ہم بھی سب کو بلائیں۔ جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ روز رپورٹ ہو رہے، بیس کتوں نے کاٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا کتے کے کاٹنے سے لاڑکانہ کے بچے کی ہلاکت پر انکوائری کا حکم

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر معاملہ بڑھا گیا تو خوف و حراس پیدا ہوگا۔ عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا کرنا چاہئے؟ وکلاء نے کہا کہ فوری حل تو کتوں کی کلنگ سے ہے۔ لیکن اس کلنگ سے سپریم کورٹ نے منع کر رکھا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کنٹونمنٹ میں کون سا سیکشن کتوں کے حوالے سے ڈیل کرتا ہے۔ وکلاء نے جواب دیا کہ کنٹونمنٹ میں ایسا کوئی سیکشن نہیں ہے۔

عدالت نے ایڈمینسٹر کے ایم سی سمیت کراچی کے اضلاع انتظامیہ سمیت تمام کنٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ سمیت کتوں کے کاٹنے کنٹرول کرنے کے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں