جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا کے استعمال میں کمی سے آپ کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے؟

سوشل

آج کل سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے اور اس سے ذہن پر بھی کافی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ویلز کی سوانسا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت میں صرف 15 منٹ کی کمی سے عمومی صحت اور مدافعتی افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ ڈپریشن کی شدت گھٹ جاتی ہے۔

اس تحقیق میں 20 سے 25 سال کی عمر کے 50 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد کو روزانہ سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت میں 15 منٹ کی کمی لانے کی ہدایت کی گئی۔ 3 ماہ تک محققین نے سوشل میڈیا کے وقت میں کمی کے جسمانی اور ذہنی صحت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اشارہ

ان افراد کے ڈیٹا کا موازنہ ایسے گروپس سے کیا گیا جن کے سوشل میڈیا دورانیے میں کمی نہیں کی گئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے دورانیے میں 15 منٹ کی کمی سے لوگوں کے مدافعتی افعال 15 فیصد بہتر ہو گئے جس کے باعث موسمی نزلہ زکام، فلو اور دیگر بیماریوں کے کیسز میں کمی آئی۔

اسی طرح ان افراد کی نیند کا معیار 50 فیصد بہتر ہوگیا جبکہ ڈپریشن کی علامات میں 30 فیصد کمی آئی۔ دیگر گروپس میں اس طرح کے اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔

محققین نے بتایا کہ جب لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کم کیا جاتا ہے تو ان کی زندگیوں کے متعدد پہلوؤں میں بہتری آتی ہے۔

متعلقہ خبریں