جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ہوئی؟، ہفتہ وار رپورٹ جاری

مہنگائی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 19.82 فیصد ہوگئی ہے، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی، ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ماچس کی ڈبی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال مونگ، دال چنا،ماش اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی، تازہ دودھ، چاول، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس ترمیمی بل 2021 منظور، مہنگائی کا سونامی تیار، کیا کیا مہنگا ہوگا؟ جانیئے!

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، لہسن، دہی اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستا ہوا۔

 

متعلقہ خبریں