جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ہواوے دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی

دنیا

بیجنگ: چین کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے سام سنگ کو شکست دے کر دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔

ہواوے نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 58 لاکھ اسمارٹ فون فروخت کیے جب کہ اسی عرصے میں سام سنگ کے فروخت کیے گئے اسمارٹ فونز کی تعداد 5 کروڑ 37 لاکھ رہی۔

ہواوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مشکل ترین وقت میں بھی ان کے کاروبار نے ترقی کا مظاہرہ کیا ہے اور معاشی سست روی اور چیلنجز کے باوجود ہماری ترقی کا سفر جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

یاد رہے کہ ہواوے اس وقت 5 جی ٹیکنالوجی سسٹم کی تیاری میں دنیا بھر میں سبقت لیے ہوئے ہے اسی لیے امریکا اس کے شدید خلاف ہے۔

یہی وجہ ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور پرائیویسی کے خدشات کی وجہ سے مسلسل ہواوے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں