ہواوے کو امریکی پابندی کے بعد مزید مشکلات کا سامنا

کیلیفورنیا: چین سےامریکی تجارتی لڑائی ختم نہ ہوسکی، سماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک نےاعلان کیاہےکہ ہواوے خریدنے والے نئے صارف اپنے موبائل میں فیس بک، واٹس ایپ اورانسٹاگرام انسٹال نہیں کرسکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے یہ فیصلہ امریکا کہ چین کے ساتھ خراب معاشی تعلقات کے بعد کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ ہواوے موبائل خریدنے والے نئے صارف فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

فیس بک ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے صارف جو پہلے سے ہواوے موبائل فونز استعمال کررہے ہیں وہ ایپلی کیشن انسٹال اوراپڈیٹ کرسکیں گے۔ ہواوے موبائل فون بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ فیس بک کے اس اعلان سے ہواوے کی فروخت بڑی حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔