جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھاری رقم کی ضرورت ہے: جام کمال خان

جام

کوئٹہ: جام کمال خان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھاری رقم کی ضرورت ہے، صحیح وقت پر توجہ نہ دی تو انڈسٹری، خوراک سب چیزوں کا مسئلہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کی جمع پونجی سیلاب ایک رات میں بہا لے گیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے پاس وسائل کی قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 12 افراد کی موت کی تصدیق، مجموعی تعداد 322 ہوگئی

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھاری رقم کی ضرورت ہے، صحیح وقت پر توجہ نہ دی تو انڈسٹری، خوراک سب چیزوں کا مسئلہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہونا تھا ہوگیا زمینداروں کا خیال رکھا جائے، کھاد کی کمپنیوں سے بات کر کے زمینداروں کیلئے سبسڈی دی جائے۔

متعلقہ خبریں