جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکام اپنا کام ٹھیک کریں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ حکام اپنا کام ٹھیک کریں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی دن مداخلت کرے تو معاملہ الجھ جاتاہے۔

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا کام انصاف کرنا نہیں بلکہ قانون کے مطابق انصاف کرنا ہے۔ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرنے کے لیے آخری عدالت ہے۔ پولیس یا کسی بھی شخصیت کی پیشی پر اس کا احترام ملحوظ رکھاجانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح عدالتوں میں پیش ہونے والوں کا وقار برقرار رکھنا ہے اور اعلیٰ حکام کی بار بار پیشی ان کے نزدیک مناسب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں