جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت کے عذاب سے عوام کو نجات دلا کر رہیں گے: بلاول بھٹو

بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت نہیں ہے تو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی؛ الیکشن کے نتائج میں تبدیلی نہ ہوتی تو بیساکھیوں پر کھڑی حکومت وجود میں نہ آتی: نواز شریف

انہوں نے کہا کہ عوام حقیقی جمہوریت کا مطالبہ کریں، اس کے لیے ایک نیا میثاق جمہوریت کرنا ہوگا، دیہات میں سب کو نکلنا پڑے گا، ہم سب کو عوام کے دروازے تک جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو نکال کر اور جمہوریت بحال کر کے رہیں گے، آصف زرداری کا اے پی سی سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حکومت کو، اور ان کو لانے والوں کو سڑکوں پر للکارنا ہے، ہمیں ان لوگوں کو سمجھانا پڑے گا کہ ملک کے عوام کو آزادی دو، ہمیں الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے: شبلی فراز

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کو صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، سینیٹ میں للکارنا ہوگا، عوام کو اس مصیبت، عذاب سے نجات دلا کر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں