جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت کا زیادتی کے ملزموں کو ناکارہ بنانے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

حکومت

اسلام آباد: حکومت نے زیادتی کے ملزموں کو سرجری کے ذریعے ناکارہ بنانے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مجوزہ بل کو ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے وحشی درندوں کے لیے سخت سے سخت سزائیں مقرر کی جائیں گی۔ کیسٹریشن کی طرف جانا ہوگا۔ حکومت اس پر جلد قانون سازی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے زیادتی کے واقعات پر سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں بل لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا ناکارہ بنادیا جائے گا۔ ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے مطابق پھانسی کا بل منظور نہ ہوا تو مرد کو ناکارہ بنانے کا قانون منظور کرائیں گے۔ حکومت نے بل کی منظوری کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سرعام پھانسی کا قانون لانے کی بھی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں