جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے پی آئی اے کو تباہ کردیا، بند کرنا چاہتی ہے : نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ

اسلام آباد : نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کو تباہ کردیا، وفاقی حکومت بند کرنا چاہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کو تباہ کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت ادارے کو بند کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان ائیر لائن کو دو ہزار اٹھار میں سڑسٹھ ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے پیغام میں نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ادارے کو بہتر انداز میں چلانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انٹرنیشنل پروازوں میں اضافے کے بجائے کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے ماموں بن گیا، غیر ملکی جعلساز کو 65 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کرڈالی

انہوں نے کہا کہ ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنا پی آئی اے کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارے پر حکمرانوں نے ایسے افراد تعینات کئے ہیں جنہیں کام کرنا کا نہ تجربہ ہے اور نہ ہی ان میں صلاحیت ہے۔

متعلقہ خبریں