جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے : مریم اورنگزیب

حکومت نواز شریف

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے۔ پوری قوم دعا کررہی ہے، بہت جلد میاں صاحب وطن واپس آئیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کبھی کہا جاتا ہے کہ صحت پر سیاست نہیں ہوگی اور پھر سارے وزیروں کو کبھی سیڑھیاں چڑھتے نواز شریف پر شک ہوتا ہے تو کبھی لندن میں بیٹوں سے گلے ملنے پر تکلیف ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیل کی خبریں مسترد، نواز شریف دوبارہ وطن لوٹیں گے: لیگی رہنماء

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے پوری قوم دعاگو ہے۔ شریف فیملی کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ آج نہیں تو ایک دو مہینے بعد پاکستان کو یوٹرن حکومت سے نجات مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں