حکومت نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے : حمزہ شہباز

حمزہ شہباز صحت پر بھی

لاہور : احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں عوام بہت جلد اس حکومت سے نجات حاصل کرے گی۔

احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کے خلاف کیس پر جج امیر محمد خان حمزہ نے سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

عدالت میں تفتشی افسر نے آگاہ کیا کہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس جلد از جلد فائل کر دیا جائے گا۔ حمزہ شہباز نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک پیسہ منتقل کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے، جو قابل افسوس ہے۔ نواز شریف کی صحت نازسا ہے۔ نوازشریف اپنی بیماری کے باوجود بیرون ملک سے واپس آئے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل، کھیلا جا رہا ہے : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے واپس آئے۔ نواز شریف کے دور حکومت میں اس طرح مہنگائی نہیں تھی۔ غریب آدمی صبح شام حکومت کو بدعائیں دیتا ہے۔ وہ وقت دور نہیں عوام بہت جلد اس حکومت سے نجات حاصل کرے گی۔

 پیشی سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے۔ اطراف میں سٹرکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

حمزہ شہباز کی پیشی پر لاک ڈاؤن پر عظمی بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالتوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ اوپن کورٹ ہے، جہاں جانے سے کسی شہری کو روکا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس دور حکومت سے زیادہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے کسی نے استعمال نہیں کیا۔ مجھ سے سمیت کئی ارکان اسمبلی کو عدالت کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔