جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومتِ پنجاب نے گھروں پر قرنطینہ کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں: فیاض الحسن

فیاض

لاہور: صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے گھروں پر قرنطینہ کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں، ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر، اے سی کی سربراہی میں خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی کے اراکین نامزد کرے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے گھروں پر قرنطینہ کیئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں ہوم آئسولیشن کمیٹی میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

کمیٹی ہوم آئسولیشن کیلئے گھروں کے سائز اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ صرف ہلکی کرونا علامات والے مریضوں کو گھروں پر قرنطینہ کرنے کی اجازت دی جاۓ گی اجازت سے پہلے کورونا مریض اور دیگر اہلخانہ کی تعلیم، کورونا کے بارے میں عام آگہی، ہوم آئسولیشن کی بنیادی ضروریات کے بارے علم کو بھی پرکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم آئسولیشن میں مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمہ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا کورونا مریض کو ہوم آئسولیشن کے دوران ہر دس دن بعد اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا چوبیس گھنٹے کے وقفے سے دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئسولیشن ختم کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہوم آئسولیشن کے دوران دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوبارہ ٹیسٹ اگلے پانچ دن بعد کروانا ہوگا، ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ گھر سے سیمپل لے گا مریض کو حکومت سے منظور شدہ پرائیویٹ لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کرانے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں