جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے: وزیراعظم

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ االحاق کی قرارداد منظور کی تھی، پاکستان بھی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کی تجدید کرتا ہے، کشمیریوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کے تحت یو این سکیورٹی کونسل نے تسلیم کیا۔

وزیراعظم عمران نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے اور ہندتوا بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔

متعلقہ خبریں