جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ہیومن رائٹس واچ کا بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

ہیومن

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کا اظہار کیا، ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

ایک سال بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقرار ہیں، ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت سہولتوں سےمحروم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہروں کا خوف، بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا

انتظامیہ نے پانچ اگست کو احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں سخت کیں، وبا میں بھی کشمیریوں کو صحت کی بہترسہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیروں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کشمیری نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا، کشمیری رہنما بھی قید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں