جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: کھانے پینے کی اشیاء پر بندروں نے سڑک پر ہلہ بول دیا، ٹریفک جام

سڑک پر

آپ نے آج تک انسانوں کے گروہوں میں تصادم دیکھاہوگا لیکن تھائی لینڈ کی ایک سڑک پر حال ہی میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق تھائی لینڈ کی لوپبوری نامی اسٹریٹ میں بندروں کے دو گروہوں کا آمنا سامنا ہوا  جہاں بندروں کے دونوں گروہوں کے  مابین جھگڑے نے سڑک پر ٹریفک جام کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بندروں کے گروپوں کے مابین جھگڑا کھانے کی اشیاء کی قلت پر شروع ہوا جہاں ایک سیاحتی مقام پر واقع مندر میں آنے والے سیاحوں  کی جانب سے بندروں کو کھانے کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں تاہم کورونا کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث سیاح کی کم تعداد مندر کا رخ کرتی ہے جس کے باعث بندروں کو کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے۔

پب جی کھیلنے پر شوہر نے تشدد کرتا ہے، بیوی نے مقدمہ درج کردیا

بندروں کے گروہوں کے درمیان جھگڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارف وسرت سوانپھاک نامی صارف کی جانب سے پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جانے لگا۔

متعلقہ خبریں