جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سمندری طوفان کا ساحلوں کی جانب سفر جاری، کراچی میں بارش کا امکان ختم

بارش کا امکان ختم

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ بارش کا امکان ختم ہوگیا۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کراچی کے موسم پر اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔ کراچی میں صبح سے ہی گرم ہوائیں چلنے لگیں، صبح کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کے ساحل پر سمندری ہوائیں معطل ہونے سے ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد رہ گیا، جس کے باعث حبس میں بھی اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں آج گرمی میں مزید اضافہ ہوگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان دور ہی دور سے گزر جائے گا، کراچی میں بارش کا امکان بھی ختم ہوگیا۔

20  مئی تک ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور سانگھڑ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں