جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سموسے بیچ کر یومیہ 12 لاکھ روپے کمانے والے میاں بیوی

سموسے

بنگلور: بھارت کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے سموسے بیچ کر کروڑوں میں کمائی کرکے مثال قائم کردی۔

ندھی سنگھ اور شیکھر ویر سنگھ نے اپنا سموسوں کا بزنس ایک چھوٹی سی دکان سے 2016 میں شروع کیا، دونوں نے اس بزنس کے لیے اپنی اچھی نوکریاں چھوڑیں، جہاں سے انہیں لاکھوں کی تنخواہ دی جارہی تھی۔

تاہم دونوں نے اپنے برانڈ کا نام ‘سموسہ سنگھ’ رکھا اور جوڑے نے اس بات کو یقینی بنایا کہ صاف صفائی کے ساتھ سموسے فروخت کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور افغان صحافی و ٹی وی اینکر ملکی حالات کے باعث سموسہ بیچنے لگا

اس سموسوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں بہت ساری اقسام ہیں، جیسے آلو سموسہ، قیمہ سموسہ، سبزی سموسہ، چاکلیٹ سموسہ، پنیر سموسہ، باربی کیو سموسہ سمیت کئی دیگر طرح کے سموسے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سموسہ سنگھ ہر ماہ 30 ہزار سموسے فروخت کرتا ہے اور اس سے یہ جوڑا سالانہ 45 کروڑ بھارتی روپے کماتا ہے، جو تقریباً یومیہ بارہ لاکھ بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں