جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

پب جی کھیلنے پر شوہر نے تشدد کرتا ہے، بیوی نے مقدمہ درج کردیا

تشدد

پب جی کھیلنے پر تشدد نے نفسیاتی اور جسمانی نقصان پہنچایا، خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

واقعہ عید الاضحیٰ کے روز پیش آیا جب خاتون کے گھر مہمان آئے اور شوہر نے خاتون سے مہمانوں کےلیے قہوہ بنانے کا مطالبہ کیا لیکن خاتون پب جی کھیلنے میں قہوہ بنانا بھول گئیں۔

مہمانوں کی خاطر تواضح نہ کرنے اور پب جی کھیلنے پر شوہر نے خاتون کی پٹائی کردی تاہم وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سالہ نوجوان نے پب جی میں اپنے والدین کے 16 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

خاتون نے شوہر کے تشدد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی، جس میں کہا کہ مارنے سے انہیں نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے روکتے ہیں حالانکہ میں گھر کی تمام ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں