جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لودھراں : میکے کیوں گئی، شوہر نے بیوی کی فصل کو آگ لگا دی

لودھراں: چک 349 میں بیوی کی ناراضگی کے باعث شوہر نے بیوی کی تیار فصل کو آگ لگا دی۔

شائستہ بی بی نامی خاتون کو سسر نے ایک ایکڑ زمین تحفے میں دی تھی، شائستہ بی بی اپنے شوہر اللہ وسایا سے ناراضگی کے باعث میکے آگئی۔

اللہ وسایا نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کی موجودگی میں گندم کی فصل کو آگ لگا دی، شائستہ اور اس کے بھائی آگ بجھانے کیلئے آگے آئے تو اللہ وسایا نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک دیا، جس کے باعث آگ پھیل گئی اور اللہ وسایا فرار ہوگیا۔

سٹی پولیس دنیا پور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں