جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر شوہر کا طلاق دینے کا فیصلہ

شوہر

مصر: شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اسے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، جہاں خاتون ہمیشہ اپنی پر کشش تصاویر پوسٹ کرتی تھی، چند بار اس کے ساتھ باہر جانے کے بعد بھی اس شخص نے اسے پرکشش پایا اور اس خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم شادی کے ایک مہینے تک بیوی کو بغیر میک کے دیکھ ، دیکھ کر شوہر تنگ آگیا اور طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد پہلی صبح حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر بیوی کی زیادہ تنخواہ سے ناخوش رہتے ہیں: تحقیق

اس نے مزید کہا کہ مجھے میری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا ، وہ بدصورت نظر آتی ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی غیر دلکش شکل کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں