جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

شوہر کا بیوی کو سالگرہ پر 6 کروڑ کا تحفہ، ویڈیو وائرل

تحفہ

دبئی: محبت کا اظہار کرنے کے لئے تحائف تو سب اپنی بیوی کو دیتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قیمتی تحفہ دے کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس کا تحفہ پیش کیا۔

دبئی میں مقیم امجد ستارہ بی سی سی کنٹریکٹ فرم کے مالک ہیں اور انھوں نے اپنی اہلیہ مرجانا کو ان کی 22 ویں سالگرہ پر رولز رائس ریتھ گفٹ کی ہے۔ مرجانا امجد کی کنٹریکٹ فرم میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گنج پن چھپانے پر بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی تحفہ دینے والے امجد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد انھوں نے اپنی اہلیہ کو خاص تحفہ دینے کا سوچا تھا، اسی لیے اہلیہ کو سرخ رنگ کی نئی اور قیمتی گاڑی تحفے میں دی۔

متعلقہ خبریں